counter easy hit

پنجاب کے بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ پنجاب کا بجٹ عوامی بجٹ ہے، اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں خاص طور سے رقم رکھی جا رہی ہے۔

New tax being levied in Punjab budget, Rana Sana

New tax being levied in Punjab budget, Rana Sana

میڈیا سے گفتگو میںصوبائی وزیرقانون نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کاسب سے بڑاترقیاتی بجٹ پیش کیا جائے گا، صوبے میں اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے ’کورم پوائنٹ آؤٹ ‘ کرنا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے پورا سال کوئی ایک تجویز نہیں دی،نکے چوہدری کو کوئی ڈھنگ کی بات کرنا نہیں آتی،و ہ میٹروبس سروس پر بلا جواز تنقید کررہا ہے،یہ شخص تعصب میں ڈوبا ہوا ہے ، ان کی اپنی سیاست نہیں رہی، اب یہ دوسروں پربلاجوازتنقیدکررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں خاص توجہ دی گئی ہے،جنوبی پنجاب کے لیے صاف پانی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی ہے، جنوبی پنجاب کےلیے بڑے ترقیاتی پروگرام رکھے گئے ہیں۔ رانا ثناء نے بتایا کہ صحت اور تعلیم میں بہتری کیلئےخطیررقم رکھی گئی ہے، پنجاب میں ترقی کا4 سال کاسفر جاری رکھا جائے گا ، ان کی اپنی سیاست نہیں رہی، اب یہ دوسروں پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں،عوام نے ان کا جو حشر کیا یہ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے معاملے پر میں نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں لائیں،وزیراعلیٰ جب اسمبلی آئیں گے میں ان سے ملاقات کرادوں گا۔ رانا ثناءاللہ کا نہال ہاشمی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے کارکن کا سیاسی قتل کر دیا ہے، نہال ہاشمی کا جرم جوش خطابت ہے، ہم جانتے ہیں نہال ہاشمی کس قسم کا کارکن ہے،نواز شریف نے نہال ہاشمی کو سخت ترین سزا دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نےحکومتی اداروں کوتحفظ بخشاہے،سپریم کورٹ کی عزت باقی اداروں کی بھی عزت ہے،نوازشریف نے اداروں کی عزت کےلیے نہال ہاشمی سے استعفیٰ لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website