آصف زرداری کا نواز شریف کی خاموشی پر تبصرہ کہ شاید حالات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس پر سلیم صافی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز یقینا حالات ٹھنڈے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آصف زرداری نے بھی پچھلے ایک سال سے حالات کو ٹھنڈا کیا ہوا تھا ،نواز شریف اور مریم نواز نے ڈیل کرلی ہے یا ڈیل کی کوشش کررہے ہیں، ان کی پراسرار خاموشی کی اس کے سوا کوئی توجیح پیش نہیں کی جاسکتی ہے۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت بے بس ہیں، پاکستانی عوام نے ووٹ کے ذریعہ نواز شریف کے بیانیہ کی سپورٹ کی۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ آصف زرداری درست کہہ رہے ہیں نواز شریف حالات ٹھنڈے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عوامی عدالتیں لگانے اور انقلاب کے نعرے لگانے والے نواز شریف نے خاموش رہنے کی سیاست کی مگر اب حالات اچھے نہیں لگ رہے ہیں۔ریما عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خاموشی کی وجہ ڈیل نہیں بلکہ انہوں نے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ مظہر عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ کہ نواز شریف سمجھتے ہیں ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اسی وجہ سے وہ خاموش ہیں، نواز شریف زرداری سے بھی ناخوش ہیں کیونکہ انہوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔