ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’فائنل فینٹسی 14:اسٹورم بلڈ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ نامور جاپانی ویڈیو گیم ڈویلپرز ’ کی اس گیم میں کئی نئے مِشن اور خطرناک ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں۔
گیم میں نہ صرف ایڈونچر، تھرل اور ایکشن موجود ہے، بلکہ کئی ایسے جانباز اور نِڈر کردار بھی موجود ہیں، جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے باز کھلاڑیوں پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم آئندہ سال کے آغاز میں لانچ کر دی جائیگی، جسے شائقین وِنڈوز پی سی سمیت ایکس باکس ون اور پلے اسٹیشن فور پر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں۔