گجرات(مرزا خرم حسنین)بڑے بڑے جہازی ہولڈننگ بورڈ لگانے کا نیا طریقہ رائج انتظامی افسران کی تصاویر والابورڈ لگا دیا جائے تو کسی این او سی اور پراسیس کی ضرورت نہیں چند روز بعد اسی بورڈ پر انتظامیہ کی تصاویر اتار کر رینٹ آؤٹ کر دیا جانے لگا تفصیل کے مطابق ہولڈنگ بورڈ ما فیا شہر بھر میں بڑے بڑے جہازی بورڈ انتظامیہ کی تصاویر لگا کر بغیر کسی پراسیس اور این او سی کے لگا کر انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جبکہ وہی بورڈ کچھ دنوں کے بعد رینٹ آؤٹ کر دےئے جاتے ہیں جن میں کچہری چوک،رامتلائی چوک،سروس موڑ،جی ٹی ایس چوک،جیل چوک،کنجاہ چوک،فوارہ چوک اس کی واضع مثال ہیں اب بورڈ مافیا نے گرین بیلٹ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے