یوں تو کئی خواتین خود کو فٹ رکھنے کے لئے مختلف جتن کرتی نظر آتی ہیں ،تاہم امریکا میں خود کو فٹ رکھنے
کی شوقین خاتون نے ورزش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خاتون نے ورزش کرنے کی مشین ٹریڈ مل پر12گھنٹے تک دوڑکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔
سوزی نامی اس خاتون نے ٹریڈ مل پر 12گھنٹے میں73.3میل دوڑکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔