کراچی۔۔۔ویب ڈیسک۔۔بھارتی فلموں کی جگمگاتی دنیا شروع ہی سے سارے جہاں کے لئے بڑی دلچسپ اور پرکشش رہی ہے۔ کبھی سوچا ہے آپ نے گلیمر کے اس فینٹیسی ورلڈ کی سالانہ آمدنی کتنی ہوگئی؟ ۔۔اندازاً۔۔۔نہیں ۔۔۔تو سنئے نئے مالی سال میں ہندی فلموں سے ہونے والی مجموعی آمدنی 19ہزار 300کروڑ ہوجائے گی۔حرف عام میں کہیں تو شاید ارب، کھرب یا پھر اتنے صفر والی رقم جو صرف توجہ سے پڑھنے میں ہی سمجھ میں آسکے۔ اس کا تفصیلی تخمینہ ایک مطالیاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ تخمینے میں فلموں کی پروموشنز، تقسیم اوربیرون ملک نمائش سے ہونے والی آمدنی بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت بالی ووڈ فلموں سے ہونے والی آمدنی پندرہ ہزار پانچ سو کروڑ روپے ہے تاہم نئے مالی سال میں یہ آمدنی بڑھ کر 19ہزار 500ہوجائے گی۔ بھارتی اخبار ہندو کا کہناہے کہ جیسے جیسے ملک میں ملٹی پلیکسز کی تعداد بڑھ رہی ہے انڈسٹری کی آمدنی میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔ بھارتی فرم ایشوشم اور ڈیلوٹی کی جانب سے کئے گئے مطالعے کے مطابق اس وقت باکس آفس کلیکشنز کا تخمینہ گیارہ ہزار پانچ سو کروڑ ہے جو سن 2017 تک بڑھ کر چودہ کروڑ 200ہوجائے گا ۔ بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے مطالعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت پوری دنیا سے ہندی فلموں کی نمائش کی مد میں ایک ہزار ایک سو کروڑ ہے جو نئے مالی سال میں بڑھ کر ایک ہزار تین سو کروڑ ہوجائے گی ۔اس رقم میں ٹی وی اور اسمارٹ فون پر دیکھے جانے والی فلموں کی آمدنی اس میں شامل نہیں تاہم اس آمدنی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔