counter easy hit

سال نو کا استقبال ،دنیا بھر میں جشن سے آسماں جگمگا اٹھا

 

 

NEW, YEAR, CELEBRATIONS, WORLD, OVER, SKY, BRIGHTEN, WITH, FIREWORKSنئے سال کے استقبال کے لئے رنگ و نور کا سیلاب امڈآیا ،نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والے سال نو کے جشن سے آسٹریلیا، جاپان ،کوریا اور ہانگ کانگ کا آسماں بھی جگمگا اٹھا ۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹائور کے بعد سڈنی کے ہاربر برج اور جاپان کے ٹوکیو پارک میں شاندار آتشبازی ہوئی ، آسمان جگمگا اٹھا ،منچلوں کا شور شرابا عروج پر رہا ۔

نئے سال کی مبارک بادوں کا سلسلہ آکلینڈ سے ہوتے ہوئے ہانگ کانگ تک پہنچ گیا، اس موقع پر ہر شہر کا آسمان رنگ و نور سے بھر گیا ،شہریوں نے نئے سال کی آمد پر نئے عہد و پیماں باندھے۔امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ کئی ملکوں میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

NEW, YEAR, CELEBRATIONS, WORLD, OVER, SKY, BRIGHTEN, WITH, FIREWORKS

چین کے شہر ہانگ کانگ میں بھی نئے سال کا استقبال آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا،ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتشبازی کے مظاہرے سے پورا آسمان جگمگا اٹھا۔نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کا جشن منانے کے لئے 12 ہزار پونڈ وزنی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی گیند کو 130 فٹ اونچے کھمبے پر پہنچا دیا گیا جہاں 12 بجتے ہی گیند کو روشن کیا جائے گیا، ٹھنڈے ٹھار موسم میں اس نظارے کو دیکھنے کے لئے نیویارک میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔دبئی کے برج خلیفہ پر بھی نئے سال کے جشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں ہزاروں سیاح اور مقامی افراد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

NEW, YEAR, CELEBRATIONS, WORLD, OVER, SKY, BRIGHTEN, WITH, FIREWORKS

دیگر ملکوں میں بھی گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ دیوانوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برازیل پہنچنا شروع ہوگئی۔برطانیہ میں سال نوکے جشن سے پہلے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور لندن آئی پر آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کو سیکیورٹی سےگزارا جائےگا۔جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سورج غروب ہوتے ہی کنسرٹ ہوں گے اور آتش بازی کی جائے گی،روس میں من چلوں نے سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لئے مشہور بیکل جھیل میں انڈر واٹر پارٹی منائی اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر درخت کی شکل بنانے کی کوشش کی۔

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website