نئے سال کی آمد پر پوری دنیا میں ہی جشن منایا جاتا ہے اور اس سال بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے دنیا بھر میں خوب تیاریاں کی جارہی ہیں۔
New York: At the Times Square 7 feet high mounted 17-digit installed
امریکا میں بھی نئے سال کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، اسی سلسلے میں 2017ءکے استقبال کے لئے نیویارک میں ٹائمز اسکوائر کے مقام پر7 فٹ اونچا 17کا ہندسہ نصب کردیا گیا ہے ۔سترہ کے ہندسےکو نیو ایئر نائٹ پر496ایل ای ڈی بلب سے روشن کیا جائے گا،ٹائمز اسکوائر پرہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں افرادنئے سال کا جشن منائیں گے اور اس تقریب کو ناظرین ٹیلی ویژن پر بھی دیکھ سکیں گے۔