نیویارک (یس نیوز ) امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم احمد خان رحمی کو پولیس مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے ۔ افغان نژاد ملزم کو نیو جرسی سے گرفتار کیا گیا ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے 28 سالہ احمد خان رحمی کی تصویر بھی جاری کی تھی ۔ اس سے کچھ دیر قبل شہر نیو جرسی میں ایک ٹرین سٹیشن کے قریب ملنے والے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران وہ بم پھٹ گیا تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ حکام کے مطابق یہ ان پانچ بموں میں سے ایک تھا جو سٹیشن کے قریب سےملے تھے ۔