نیویارک : فیشن ویک کا آخری روز رالف لورین کے نام رہا۔ انہوں نے اپنے ملبوسات کے لئے لنین اور کاٹن کا انتخاب کیا۔
ان کے ملبوسات میں نہ صرف شوخ رنگ بلکہ قوسِ قزاح کی طرح جدا جدا اور نمایاں نظر آئے۔ ماضی سے ناطہ توڑتے ہوئے رالف نے ٹراؤزرز اور شرٹس کا کمبی نیشن بنایا جسے بہت پسند کیا گیا۔
ٹرینچ کوٹ، ایوننگ گاؤن اور لیدر جیکٹس ہر لباس کا انداز جداگانہ اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔