counter easy hit

نیویارک میں عظیم الشان جلوس اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا

Eid Milad Un Nabi in New York

Eid Milad Un Nabi in New York

نیویارک: میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں انجمن غوثیہ یو ایس اے کے زیراہتمام نیویارک میں عظیم الشان جلوس اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر انتہائی جوش جذبہ اور محبت رسول ۖ کا اظہار کیا۔ جبکہ پیر فضیل عیاض، پیر عثمان افضل قادری، پیر صفدر شاہ و دیگر علماء مشائخ نے قیادت کی۔

جلوس مکی مسجد سے شروع ہوکر کونی آئی لینڈ ایونیو اور نیو کرک ایونیو سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد مکی مسجد میں عظیم الشان جلسہ میلاد النبیۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء راستے میں تلاوت قرآن مجید، ہدیہ نعت بحضور سرور کونین ۖ پیش کرتے ہیں۔ جبکہ فضاء اللہ اکبر اور یارسول اللہ کے نعروں اور درود وسلام سے گونجتی رہی۔

جلسہ میلاد النبیۖ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے ہوئے ممتاز دینی وروحانی شخصیت اور دربار عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف کے ذیب سجادہ پیر محمد عثمان افضل قادری نے کہا کہ اللہ رب العالمین نے قرآن مجید میں جابجا آمد مصطفیۖ کے تذکرے فرمائے ہیں اور نہ صرف مخلوقات کو آپۖ کی جانب متوجہ فرمایا ہے بلکہ آپ کی ذات اقدس کو اسواۂ حسنہ قرار دیکر آپ کی اطاعت لازم قرار دی ہے۔

Eid Milad Un Nabi in New York

Eid Milad Un Nabi in New York

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اور ہادی کائنات بناکر مبعوث فرمایا گیا ہے۔ آپۖ کی سیرت پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ اور چونکہ آپ ۖ اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہیں اس لئے آپ کے یوم ولادت پر تشکر اور خوشی کا اظہار ہر مسلمان پر نہ صرف لازم ہے بلکہ قرآنی تعلیمات کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی تخلیق کا مقصد خالق کائنات اللہ تعالیٰ کے قرب کا حصول ہے اور اس کیلئے اتباع رسول کو شرط قرار دیا گیاہے جس کیلئے محبت نبوی اور آگاہی سیرت طیبہ امر لازم ہے۔ انہوں نے سورہ آل عمران کی ایک سو چوسٹھ نمبر آیت مقدسہ کی شاندار تفسیر اور خوبصورت نکات بیان کرتے ہوئے سماں باندھ دیا اور آیت کا مفہوم شعر کی زبان میں یوں بیان کرکے جلسہ کی رونق کو دوبالا کردیا کہ خدا نے عطا کی حد کردی ورنہ کون دیتا ہے کسی کو محبوب اپنا۔

سجاد احمد، نیویارک