نیویارک: آئندہ ہفتے اوپیک ممالک کے اجلاس کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ائندہ ہفتے اوپیک ممالک کے اجلاس کے باعث عالمی منڈی میں امریکی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.27ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی۔
جنوری کے لئے ویسٹ ٹیکساس آئل کی قیمت 41.71 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کے سودے 58سینٹ کمی کے بعد 44.88 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔