counter easy hit

بی جے پی کی حکومت میں اسلاموفوبیا باقاعدہ ریاستی پالیسی کے تحت جاری، منیر اکرم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بیرونی قبضہ اورجارحیت بدترین ریاستی دہشت گردی کی اقسام ہیں، ہمیں دہشتگردی اور جائز حق خودارادیت کے حصول کی تحریک میں فرق واضح کرنا ہو گا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دہشت گردی نے ہزاروں جانوں کا نقصان کیا.ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت70سال سےمقبوضہ کشمیر کے عوام کےحقوق غضب کیےہوئے ہے۔ بھارت دہشتگردی کاالزام لگاکرکشمیریوں کے جائز جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔انھوں نے کہا کہ بیرونی قبضہ اورجارحیت بدترین ریاستی دہشت گردی کی اقسام ہیں۔ 5اگست کے بعد بھارت نے13ہزار کشمیریوں نوجوانوں کو قید کیا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی قیادت کو قید اور نظر بند رکھا گیا ہے ۔ انھوں نے اسلاموفوبیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں میں دہشتگردی کو کسی بھی مذہب کے ساتھ منسلک کرنے کی ممانعت ہے۔ بی جے پی کی حکومت میں اسلاموفوبیا باقاعدہ ریاستی پالیسی کے تحت جاری ہے۔ ،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website