امریکی شہر نیویارک میں سالانہ کامک کنونشن زور و شور سے جاری ہے۔4روزہ نیویارک کامک کون2016میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا ررکھے ہیں۔
جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر ہیں۔
جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن پیش کیے جارہے ہیں۔
یہا ں کو ئی سپر مین تو کوئی کیپٹن امریکا بنا نظر آرہا ہے، جبکہ سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔
6اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ کامک کون میلہ9اکتوبر تک جاری رہیگا، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔