counter easy hit

نیویارک :او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

new-york-the-oic-contact-group-meeting-expressed-concern-over-the-situation-in-kashmir

new-york-the-oic-contact-group-meeting-expressed-concern-over-the-situation-in-kashmir

نیویارک (یس نیوز ) امریکا کے شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی کہتے ہیں بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی ۔

امریکی شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی ایاد بن امین مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website