سڈنی…..نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکولم نے اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنادیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف صرف 54 گیندوں پر سنچری بناکر مصباح الحق اور ویون رچرڈز کا رکارڈ تور دیا،کیوی کپتان برینڈن مکولم نے تاریخ رقم کردیا۔کئیر یر کے آخری ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بنائی۔
آسٹریلیا کے خلاف جب نیوزی لینڈ کی 32 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں تو مکولم نے آخری بار ٹیسٹ کرکٹ میں کریز پر قدم رکھا۔انہوں نے نصف سنچری 34 گیندوں پر اسکور کی۔پھر اگلی 20 گیندوں پر مزید 50 رنز بناکر صرف 54 گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بناڈالی۔وہ صرف 79 گیندوں پر 145 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ان کی اننگز میں چھ چھکے اور 21 چوکے شامل شامل ہیں۔ مکولم سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر ویو رچرڈز اور مصباح الحق کے پاس تھاجنہوں نے 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔لیکن ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا رکارڈ ابھی بھی مصباح الحق کے پاس ہے انہوں نے ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔