ویلنگٹن……نیوزی لینڈ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،جنوبی جزیر ے میں پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
رات گئے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، دریاؤں میں طغیانی کے باعث ہوٹل پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،جنوبی جزیر ے میں 150 سے زائد سیاحوں کو نکال کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا۔طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔