ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ کارکردگی پر نظر رکھنے اور ٹیم میں واپسی کے لئے حوصلہ دینے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا شکر گزار ہوں ، بھر پور نیٹ پریکٹس کر رہا ہوں اور فٹنس بھی بہترین ہے، ماضی کے تجربے اور بھرپور فارم کی بدولت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں قومی ٹیم کا اہم مہرہ ثابت ہو سکتا ہوں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ٹور کے لئے میری سلیکشن سود مند ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ممالک کی کنڈیشنز ایشیائی ملکوں سے مختلف اور دونوں ٹیموں میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لئے ٹیم کو ایک آف اسپنر کی اشد ضرورت ہو گی۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے بھی تیار ہیں لیکن ٹیسٹ کی نسبت ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں ان کی جگہ ابھی بھی بنتی ہے۔