ولنگٹن (یس ڈیسک) دنیا بھر میں سال دو ہزار چودہ کو الوداع اور سال دو ہزار پندرہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ نئے سال کا پہلا سورج نیوزی لینڈ اور کرسمس آئی لینڈ میں دیکھا گیا۔ سڈنی میں 2015 کے استقبال کیلئے رنگا رنگ تقریبات۔
سال دو ہزار چودہ کے آخری لمحات رخصت ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں رات بارہ بجتے ہی منچلے نئے سال کا جشن منائیں گے لیکن نیوزی لینڈ اور اس کے قریبی علاقے کرسمس آئی لینڈ کے شہری دو گھنٹے قبل ہی دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کو خوش آمدید کہ چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے علاقے Chatham Islands میں شہریوں نے روایتی جوش وخروش کے ساتھ نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ روس، نورفوک آئی لینڈ، آسٹریلیا کے کچھ علاقوں میں بھی نئے سال کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔