لاہور……نیوزی لینڈ کے دورے اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا، محمد عامر سمیت کئی کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس کیمپ میں رپورٹ کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے 26کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 14کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا،فٹنس کیمپ 7 جنوری تک جاری رہے گا۔پی سی بی چیئرمین کی منظوری کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر بھی کیمپ میں شریک ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، اظہرعلی، شعیب ملک ، بابراعظم، افتخار احمد، عمراکمل، اسد شفیق، شاہد آفریدی، سرفراز احمد،محمد رضوان، بلال آصف، صہیب مقصود، عامر یامین، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، عمرگل، راحت علی، جنید خان، رومان رئیس، عماد وسیم، یاسرشاہ،سعد نسیم اور محمد عامر شامل ہیں۔پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی میں مصروف کھلاڑیوں کو 20 سے 23 دسمبر تک ڈومیسٹک میچوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے، یہ کھلاڑی 24 دسمبر کے بعد تربیتی کیمپ میں شامل ہوں گے۔