دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہراکر سیریز دو۔ صفر سے اپنے نام کرلی ۔

New Zealand won the Test series against Bangladesh
کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے354 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں صرف 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔محمود اللہ 38 اور سومیا سرکار 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ٹرینٹ بولٹ ،ساؤدھی اور نیل وگینر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔نیوزی لینڈکو میچ جیتنے کے لئے 109رنز کا ہدف ملا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔کیوی ٹیم بنگلادیش کو دو صفر سے ہرا کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن پرچلی گئی۔








