اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 75 ویں اجلاس کے صدر منتخب ولکان بوزکیر 9-10 اگست 2020 ء کو حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے منتخب صدر ولکن بوزکیر سے’ادارے کے تین اہم ستون ، یعنی امن و سلامتی ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے منتخب صدر وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور بحالی میں اقوام متحدہ کے قیام امن آپریشنوں میں پاکستان کی مضبوط اور قابل قدر شراکت کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ ولکان بوزکیر ترکی کے پہلے شہری ہیں جو متحدہ قومی جنرل اسمبلی کے صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ایک تاریخی اور بے مثال جنرل اسمبلی اجلاس کی سربراہی کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ اس سال اس کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کردار کی حمایت اور معاشی اور معاشرتی ترقی،انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ؛ بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل،طاقت کے استعمال کے خطرے سے پرہیز کرنااور اصولوں پر مشتمل ، مساوی حقوق اور لوگوں کے حق خودارادیت کے اصول پراقوام عالم کے چارٹر کے مقاصد اور ممبرممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کے طرز عمل پرکاربند ہے