پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں، جنکی نمازی جنازہ آج 11 بجے انکے آبائی علاقے مٹہ سوات میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں، جنکی نمازی جنازہ آج 11 بجے انکے آبائی علاقے مٹہ سوات میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، طبیعت نہ سنبھلنے پر گزشتہ رات خالق ھقیقی سے جا ملی ہیں۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا ختم بھی انکی رہائش گاہ ادا کیا جائئے گا، محمود خان کو جب انکی والدہ کے انتقال کی خبر سنائی گئی، اس وقت وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، تاہم وزیر اعلیٰ انتقال کی خبر سننے کے بعد اپنی تمام تر سرگرمیاں معطل کر کے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادتوں کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بھی اس موقر پر پیغام چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کا سفر آخرت آسان فرمائے۔ آمین‘‘۔