اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو بیران ملک بھجوانے کا معمالہ آج وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ کابینہ اجلاس میں
اراکین کی جانب سے مختلف قسم کی آراء دی گئیں ، کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ نواز شریف کو سیکورٹی بانڈ جمع کرانا ہونگے ۔ اسی حوالے سے سینر اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں اور وفاقی کابینہ کے فیصلے پر رد عمل دے دیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئتر پر اپنے بیان میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’ بڑی خبر : نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے؛ وفاقی کابینہ کی منظوری!! نواز شریف کو سیکورٹی بانڈ جمع کروانے ہونگے۔ امکان ہے کہ کل نواز شریف پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے! ‘‘
اس سے قبل سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’ عمران خان ابھی تک پوری طرح نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انکو علاج کے لیے باہر بھجوانے پر رضا مند نہیں ہیں، تحریک انصاف کے تمام وزیروں اور مشیروں نے وزیر اعظم عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا تو پھر ہمیں ان وزارتوں کی کوئی ضرورت نہیں ، آپ اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں ‘‘۔