counter easy hit

یوکرین/نیوز بلیٹن کے دوران نیوز اینکر کا دانت گرگیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) یوکرین میں سینئر نیوزاینکر کا خبرنامے کے دوران دانت گرگیا۔نیوزاینکر نے اپنی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر خود شیئرکردی۔ نیوز اینکر معمول کے مطابق یوکرین ٹی وی پر خبریں پڑھ رہی تھیں جب ان کو محسوس ہوا کہ ان کا آگے کا ایک دانت گر رہا ہے۔ تاہم پریشان ہو کر خبرنامہ روکنے کے بجائے انہوں نے اپنا ہاتھ منہ کے آگے رکھ کر گرتے ہوئے دانت کو پکڑا اور خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس صورت حال سے ناظرین بے حد متاثر ہوئے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ میں ان کی انسٹاگرام ویڈیو کے ترجمے کے مطابق، نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ یہ 20 برسوں میں ان کا سب سے زیادہ متجسس تجربہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 سال پہلے ان کی بیٹی ایک الارم کلاک سے کھیل رہی تھی جب وہ ان کے دانت پر گری اور وہ نکل گیا۔ مذکورہ ویڈیو کو دو دن میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد نے ‘لائک’ کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد نے نیوز اینکر کے اس صورت حال سے نمٹنے کے انداز کو سراہا ہے۔
‘مجھے واقعی لگا تھا کہ کوئی اس پر غور نہیں کرے گا۔۔۔’
https://www.instagram.com/p/CCqr6gsJ-1_/

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website