پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بڑا انکشاف کر دیا۔ کہتے ہیں قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر دو بکروں کا صدقہ تیار ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: پاکستانی اخبار میں متنازع خبر کی اشاعت کے حوالے سے شیخ رشید نے قربانی کے بعد صدقے کی پیشین گوئی کر دی۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ قومی سلامتی سے جڑی متنازع خبر لیک کرنے کے معاملے پر دو سیاسی بکروں کا صدقہ تیار ہے۔ مستقبل کا سیاسی منظر کیا ہو گا دو نومبر کو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔