خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی پیر تک تشکیل دی جائےگی ۔
چودھری نثار علی خان نےسینئر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے متوقع انکوائری کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردئیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات حساس اور جھوٹی خبر افشا ہونے کے بارے میں کی جائے گی ،انکوائری کمیٹی انتظامی سطح کی ہوگی،پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت نہیں۔
چودھری نثار علی خان کا کہناتھاکہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ جوبھی جھوٹی خبرکامحرک ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے،یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے،بچوں کا کھیل نہیں،کمیٹی کوآزاد اورشفاف ماحول میں کام کرنے دیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف تحقیقات نہیں ہورہی ہیں،اس معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران شامل ہوںگے ۔