خبر لیک کے معاملے پر تشکیل کی گئی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں متوقع ہے ، کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر ئے گی ۔
خبر لیک کے معاملے پر تشکیل کی گئی انکوائری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈعامر رضا خان کریں گے۔
سات رکنی کمیٹی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شاہ زیب ، محتسب پنجاب نجم سعید ، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سمیت تین خفیہ اداروں آئی ا یس آئی ، آئی بی اور ایم آئی کے حکام شامل ہیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر وزرات داخلہ نے 7 نومبر کو کمیٹی کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔
تحقیقاتی کمیٹی خبرلیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر ے گی ۔