counter easy hit

نیوز لیکس پر پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں اصل بندہ نکالا جائے، شیخ رشید

News not accept the servant minister offerings cables to be pulled, Sheikh Rashid

News not accept the servant minister offerings cables to be pulled, Sheikh Rashid

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر نوازشریف نے پرویز رشید کی قربانی دی جو ہمیں قبول نہیں اس لیے اصل بندہ نکالا جائے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ کل میں بڑا پریشان تھا اور میں سپریم کورٹ نہیں آنا چاہتا تھا، چاہتا تھا لڑیں اورحکمرانوں کا اقتدارختم کردیں کیوں کہ میں نوازشریف کو اندر سے جانتا ہوں وہ چھانگا مانگا میں خریدوفروخت کے لیے مشہور ہے اور وہ کئی ججز کو بریف کیس بھیج کر خریدنے کی کوشش کرچکا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں جب کہ نیشنل سیکیورٹی سے متعلق خبر لیک ہونے پر پرویز رشید کی قربانی نہیں چاہیے بلکہ اصل بندے کو پکڑا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاناما لیکس کے معاملے پر پاکستان کا نام لیا جارہا ہے لیکن انڈیا خاموش ہے تاہم میرا یقین ہے کہ سپریم کورٹ اس ملک کو بحران سے نجات دلائے گی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایسے ارکان کو بھی نااہل قرار دیا جنھوں نےغیرقانونی اراضیوں پر قبضہ کیا، ایک رکن اسمبلی ایسے تھے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو فنڈنگ کی جب کہ ایک ایسے رکن کو بھی نااہل قرار دیا گیا جس کا ایک مسجد کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹ تھا لیکن اس نے وہ اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا تھا۔ ایسی صورت حال میں نواز شریف کا کیس تو بہت واضح ہے، وہ پھنس گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سےبڑا کیس کبھی نہیں سنا، پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشنبھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے ، کل قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہوں گی اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گی کیونکہ سپریم کورٹ کو چوروں کو سزا دینی ہے۔ اگر بات کمیشن تک گئی تو ہم اپنے ٹی او آر دیں گے جب کہ عوامی مسلم لیگاوپن کورٹ کی حامی ہے اور اسی لیے اوپن کورٹ میں جانےکامشورہ دیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website