counter easy hit

افغانستان کے کرکٹر محمد نبی کے انتقال کی خبریں، افغان کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا ، اصل خبر جاری کر دی

News of Afghan cricketer Mohammad Nabi's demise, Afghan cricket board arrives in the field

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر افغانستان کے کرکٹر اور آل راؤنڈر محمد نبی کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں جو جھوٹی نکلیں۔افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر آئیں جو تیزی سے وائرل ہو گئیں، اس دوران کچھ صارفین نے افغان کرکٹر کے انتقال کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ کرکٹر کے انتقال کی وجہ ہارٹ اٹیک ہے۔محمد نبی افغان ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور کیرئیر میں 121 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2699 رنز بنائے ہیں اور 128 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1291 رنز بنائے ہیں اور 69 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔سٹال آل راؤنڈر نے پاکستان کسٹمز، بگ بیش، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، کیریبئن لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، انگلش کاؤنٹی اور افغان لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔تاہم یہ خبریں اس وقت جھوٹی نکلیں جب افغانستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر پر دیکھا گیا کہ محمد نبی کابل کے مقامی سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website