counter easy hit

کرکٹ کے مداحوں کے کام کی خبر

News of cricket fans work

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ،انضمام الحق پریس کانفرنس میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اعلان کرکے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیں گے۔ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن معاملات پر شریک رہنے اور پھر نجی دورے پر چیریٹی کے لئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ آج دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اپنے مستقبل کے بارے میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم مینیجمنٹ کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔اس سلسلے میں جلد باقاعدہ اعلانات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق خود اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ انضمام الحق اہم پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔امکان ہے کہ انضمام الحق پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ جبکہ انضمام الحق کے متبادل کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان معین خان قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ معین خان گزشتہ ورلڈکپ کے دوران بھی پاکستان کے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھا چکے ہیں۔ جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کیساتھ بھی وابستہ ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر معین خان قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر بنتے ہیں، تو ایسے میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک نئے کلچر کو متعارف کروانے کی کوشش کی۔ انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف، امام الحق جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website