لندن (ویب ڈیسک )آئی سی سی نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے ایمپائرز کا انتخاب کر لیا ہے اور پاکستان کے علیم ڈار کو بھی اہم ترین ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر علیم ڈار میچ کو سپر وائز کریں گے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں علیم ڈار کی گراﺅنڈ میں تو خدمات حاصل نہیں کی گئیں لیکن انہیں بطور فورتھ ایمپائر تعینات کیا جائے گا ، دوسر سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔جبکہ اس کے علاوہ یہ بھی امکان موجود ہے کہ علیم ڈار کو فائنل میچ کیلئے سپروائزر تعینات کیا جائے ۔ پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ” رچرڈ ایلنگ ورتھ “ اور ” رچرڈ کیٹل بورو “ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلیا کے ” روڈ ٹکر “ تھرڈ ایمپائر کی ذمہ داری ادا کریں گے اور ” نیجل “ فور تھ آفیشل ہوں گے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ کے ریفری ہوں گے ۔دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات کے روز کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا کے ” کمار دھرما سینا “ اور جنوبی افریقہ کے ’ ’ ماریس ایراس مس “ گراﺅنڈ میں ایمپائرز ہوں گے جبکہ تھرڈ ایمپائر نیوز ی لینڈ کے ” کرس گیفینی “ اور فورتھ آفریشل کے فرائض علیم ڈار ادا کریں گے ۔ سری لنکا کے راجن میچ ریفری تعینات ہوں گے ۔