اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل سے پ مز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چار سینئر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں پمز کے کارڈیک سینٹر میں داخل کر لیا گیا ہے ۔آصف زرداری کی فیزیو تھراپی کیلئے نئی مشین لانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے اور مشین آنے پر ان کی تھراپی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کے شوگر اور بلڈ پریشر سمیت مختلف ٹیسٹ کیے جبکہ قلب سمیت دیگر کئی ٹیسٹ تجویز بھی کیے گئے ہیں ، ان کی فزیو تھراپی بھی کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر ز کا کہناہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر مزید علاج کا فیصلہ ہو گا۔ آصف زرداری کو پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اڈیالہ جیل سے ان کے زیر استعمال چیزیں اور ادویات ہسپتال پہنچا دی گئیں ہیں ۔آصف زرداری کا معائنہ شعبہ امراض قلب ، نیورولوجی ، آرتھو پیڈک اور شعبہ میڈیسن کے چار سینئر ڈاکٹرز نے کیا ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آصف زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ، ڈاکٹرز نے ان کی فزیوتھراپی کرنے کا مشورہ دیاہے ، آصف زرداری کی فیزیو تھراپی کیلئے نئی مشین لانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، نئی مشین آنے پر ان کی فیزیو تھراپی بھی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ جیل حکام کے مطابق پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے‘پمزہسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. اس سے قبل پمز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا. دوسری جانب سابق صدر کو آج اپنے وکلاءسے بھی ملاقات کی اجازت مل گئی ہے‘ذرائع کے مطابق ا?صف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے سابق صدر دل، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں. واضح رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کر آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘انہوں نے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی.