اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار تبدیل نہیں ہورہے، پچھلے ہفتے ایک اہم شخصیت لاہور آئی اور ڈیفنس فیز فائیو میں واقعہ ایک گھر میں گئی اسکے بعد وہی شخصیت ویلنشیا بھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں اس ٹاپک پر گفتگو کرتے ہوئے کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب عُثمان بُزدار کو تبدیل کر دیا جائے گا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار تبدیل نہیں ہورہے، پچھلے ہفتے ایک اہم شخصیت لاہور آئی اور ڈیفنس فیز فائیو میں واقعہ ایک گھر میں گئی اسکے بعد وہی شخصیت ویلنشیا بھی گئی ، اب میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس شخصیت کا نام نہیں پوچھیئے گا کیونکہ اس وقت پاکستان میں سچ بولنا منع ہے، عارف حمید بھٹی نے تین بار اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مشرف کا دور بہت اچھا تھا۔ پروگرام اینکر نے سوال پوچھا کہ مدینہ کی ریاست میں سچ پر ٌپابندی کیسے ہوسکتی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا میں نے اپنے پورے صحافتی کیرئیر میں اتنی پابندیاں نہیں دیکھی جتنی آج دیکھ رہا ہوں، خیر ان باتوں کو چھوڑیں اس اہم شخصیت نے عثمان بُزدار کو یہ یقین دہانی کروائی کہ میرے ہوتے ہوئے تمہیں کوئی نہیں بدل ہائے گا اس لیے گھبرانا چھوڑ دو، ماموں آپ ریسٹ کریں اور سکون لیں۔ خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان عثمان بزدار کی کارکردگی سے کافی نالاں دکھائی دیئے اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا کہا یہی وجہ تھی کہ عثمان بُزدار اجلاس میں شریک تھے لیکن کافی پریشان دکھائی دیئے۔