ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ روز اخباروں میں اپنی تصاویر اور خبریں دیکھ دیکھ کر اکتا گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی والدہ اخبارات میں ان کی تصاویر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں لیکن وہ خود اس سے اکتا گئی ہیں اور اب یہ ان کے لئے ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے۔
وہ سمجھتی ہیں کہ میڈیا میں بالی ووڈ ستاروں سے متعلق باتوں کو ضرورت سے زیادہ دکھایا جاتا ہے۔ فنکاروں کی ذاتی زندگی کے چند گوشوں کو چھپا رہنا چاہیئے تاکہ ان کے مداح بڑی اسکرین پر ان کے کام سے لطف اندوز ہوسکیں۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما بالی ووڈ فلموں کے علاوہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے گہری دوستی کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتی ہیں۔