لاہور (ویب ڈیسک) اطلاعات ہیں کہ اگلے 72 گھنٹوں میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما گرفتار ہونے والے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ کا دعویٰ ہے کہ اب حکمراں جماعت بھی احتساب کے عمل کی زد میں آئے گی، ان لوگوں کو اب محتاط ہونا ہوگا کیونکہ ہواوں کا رخ بدلا ہوا لگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے۔ ارشد شریف کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف بھی احتساب کے عمل کی زد میں آئے گی۔ اطلاعات ہیں کہ اگلے 72 گھنٹوں میں تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ارشد شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے بہتر یہی ہے کہ اب وہ محتاط ہو جائے۔ شہر اقتدار میں اب ہواوں کا رخ بدلا ہوا لگ رہا ہے۔ دوسری جانب چئیرمین نیب نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ کوئی توقع نہ رکھے کہ صاحب اقتدار ہیں تو نیب اس کی طرف آنکھیں بند کر کے رکھے گا۔ احتساب کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گا۔ چئیرمین نیب کہتے ہی کہ اب ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے۔ کوئی توقع نہ رکھے کہ صاحب اقتدار ہیں تو نیب اس کی طرف آنکھیں بند کر کے رکھے گا۔دیکھنا ہو گا 30 سالوں میں کتنی کرپشن ہوئی اور 14 مہینو ں میں کتنی۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرنا ہے۔ ہماری طرف سے نہ کوئی ڈیل ہو گی نہ ہی کوئی ڈھیل اور نہ ہی کوئی این آر او ہو گا۔میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ مشرق ، مغرب، شمال اور جنوب میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ چئیرمین نیب مزید کہتے ہیں کہ حکومت کی تعریف نہیں کروں گا لیکن ان کا اب تک کوئی بڑا کیس سامنے نہیں آیا۔