counter easy hit

افغان مصالحتی کونسل کا دوسرے دور کیلئے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے سے انکار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغان امن مذکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے دوحہ میں شروع ہوگا۔ افغان مصالحتی کمیٹی نے صدر اشرف غنی کی طرف سے امن مذاکرات کا اگلا دور افغانستان میں کرانے کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طے شدہ مقام اور تاریخ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور قطر میں ہی ہوگا۔ افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے ترجمان فریدون خوازون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کونسل کی سربراہی کمیٹی نے دوحہ میں مذاکرات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل ملک میں امن عمل کی سربراہی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبل ازیں جن ممالک نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی، کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے اپنی پیشکش واپس لے لی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی امن عمل کے لیے مذاکرات اپنے ہی ملک میں کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اس پر ردعمل نہیں آیا کیونکہ وہ ماضی میں افغانستان میں مذاکرات کرانے کا مطالبہ مسترد کر چکے ہیں۔ دونوں فریقین کے مابین امن مذاکرات دوحہ کے ایک پرتعیش ہوٹل میں 12 ستمبر کو شروع ہوئے تھے تاہم فی الحال فریقین نے پانچ جنوری تک وقفہ کیا ہے۔

NEXT, AFGHAN, PEACE, NIGOTIATIONS, WILL, BE, HELD, IN, DOHA, SAYS, AFGHAN, RECONCILIATION, COUNCIL

رواں برس کے فروری میں طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں امن معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود حالیہ عرصے میں افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
ستمبر میں دونوں فریقین کے مابین مذاکرات تنازعات اور سست روی کا شکار تھے۔ دو دسمبر کو دونوں فریقین مذاکرات کے طریقہ کار پر رضامند ہوئے تھے۔
افغان طالبان نے کہا تھا کہ مذاکرات کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے اس پیش رفت کو ایک ابتدائی اہم قدم قرار دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website