counter easy hit

اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی، شیخ رشید

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ریلوے میں جدید انفراسٹرکچر کیلئے مصر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ یہ بات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ سے ملاقات میں کہی۔ جنھوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصری ریل اور اس کی نجی ریل کمپنیوں کو شراکت داری کے لئے سہولیات دینگے۔ اس ضمن میں مصری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔حکومتی سطح پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website