counter easy hit

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس اگلے سال اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ کے سربراہ کے طور پر پاکستان او آئی سی کے چھ رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا بھی ممبر بن گیا ہے۔ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے اور او آئی سی کے کردار کو امہ کے اجتماعی آواز کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد اقوام عالم کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کے 57 ممالک ممبران اور چار مبصرین ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website