نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی جانب سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 76 منصوبوں کے لیے 700 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں جس میں سے 5000ارب سے زائد چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے لیے مانگے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این ایچ اے کی بجٹ تجا ویز وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو ارسال کی جا چکی ہیں، ان میں 76کے قریب منصوبے شامل ہیں جن میں بڑی تعداد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ہائی ویز، موٹر ویز اور دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این ایچ اے کے تجویز کر دہ منصوبوں کیلیے مقامی فنڈز سے 364ارب اور بیرونی امداد سے 337ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ میں این ایچ اے کی جانب سے سی پیک مغربی روٹ کے لیے 148ارب، مشرقی الائنمنٹ 183ارب، 72ارب نارتھ الائنمنٹ اور 95ارب پشاورتا کراچی موٹر وے کے لیے رکھنے کی استدعا کی گئی ہے، پشاور تاکراچی موٹروے کی تکمیل 2018تک متوقع ہے۔