لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ) این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدعمران خان کا عملہ اور ٹھیکیدارکے ہمراہ لالہ موسیٰ کا دورہ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال کی تجویزپرلالہ موسیٰ شہرکی حدودمیں بننے والے یوٹرنزاورراؤنڈاباؤٹس کا جائزہ لیا،انسپکٹراین ایچ اے محمداسمٰعیم،ٹھیکیدارشیک محمداقبال بھی ان کے ہمراہ تھے،بعدازاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال کے دفترمیں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرنیشنل ہائی وے اتھارٹی محمدعمران خان نے بتایاکہ 11ملین روپے کی لاگت سے لالہ موسیٰ شہرمیں 3یوٹرن بنائے جائیں گے،ان یوٹرن سے قبل’’ کیٹ آئیز‘‘لگاکریوٹرنزکی نشاندہی کی جائے گی،جبکہ یوٹرنزپر جی ٹی روڈ کے شولڈرزکو پختہ کرکے روڈکو کشادہ کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ یوٹرنزکا کام اگلے ہترے شروع ہوجائے گااوردوماہ میں یہ کام مکمل ہوجائے گا،انہوں نے بتایاکہ چوہدری جعفراقبال کی تجویزپرہم جی ٹی روڈکی اطراف میں سروس روڈ کو گنجہ روڈ تاصادق آبادتک بڑھانے کیلئے بھی فزیبلٹی رپورٹ تیارکررہے ہیں ،انہوں نے بتایاکہ جی ٹی روڈ کی ملکیت 220فٹ جگہ ہے اسے پوراکرنے کیلئے عنقریب آپریشن کیاجائے گا،تجاوزکنندگان ازخودتجاوزات ختم کرلیں ورنہ ہم ہیوی مشینری لے کرآئیں گے اور ہائی وے کی اراضی تجاوزات مافیاسے واگذارکرائیں گے،اس موقعہ پرچوہدری ارشدمحمودایڈووکیٹ فتہ بھنڈ،کوارڈی نیٹرمحکمہ سوئی گیس محمدمعظم بٹ،کوارڈی نیٹرمحکمہ واپڈاشہزاداقبال انصاری،کنوینئرمسلم لیگ(ن) سیٹھ قدیراحمد،ڈپٹی کنوینئرسجاداحمدبٹ ،ملک اویس،عبدالرزاق بٹ،ملک افتخاراحمد،آغاعرفان،سیدعلی رضاعرف رضی شاہ،محمدنعیم بٹ اسلام پورہ،شہبازبٹ،چوہدری نزاکت علی،صحافی شاہدرضوان،نصراللہ مجید،ناصرمحمودناصر،جاویداقبال خان ،ترجمان عوامی رابطہ آفس غضنفراقبال بھٹی آف حاجی محمدبھی موجودتھے۔