لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈٰی ڈیانا کی 29 سالہ بھتیجی خوبرو ماڈل و سماجی وہنما کٹی سپینسر نے عمر میں 32 سال بڑے فیشن ڈیزائنر سے منگنی کر لی۔ ڈیانا کے بڑے بھائی چالرز ایڈورڈ کی صاحبزادی کٹی سپینسر کو 61 سالہ فیشن ڈیزائنر مائیکل لیوس نے گزشتہ سال مئی میں شادی کی
پیش کش کی تھی برطانوی میڈیا کے مطابق کٹی سپینسر اور بوڑگے فیشن ڈیزائنر نے نئے سالہ کی آمد پر دوستی کو رشتے میں بدل دیا ۔ واضح رہے کہ 10 کروڑ ڈالر سے زائد دولت کے مالک مائیکل لیوس کی پہلی شادی ناکام رہی اور پہلی بیوی سے ان کے 3 بیٹے ہیں۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ مائیکل لیوس کا بڑا بیٹا اپنی سوتیلی ماں کا ہم عمر ہے ۔