نائیجریا میں دو سالہ بچے کو اس کے گھر والوں نے بھوت کہہ کر سڑکوں پر خوار ہونے کے لیے چھوڑ دیا تھا، تاہم ایک سماجی کارکن نے اسے اپنا کر ایک نئی زندگی دے دی
ابوجا (یس اُردو) نائیجریا میں والدین کی جانب سے بھوت قرار دیا جانے والا بچہ تھوڑی سی توجہ ملنے پر کھل اٹھا ، بچے کو نئی زندگی دینے والی سماجی رکن نے بچے کی نئی تصویر جاری کر دی ۔نائیجریا میں دو سالہ بچے کو اس کے گھر والوں نے بھوت کہہ کر دھتکار دیا تھا ۔ ڈنمارک کی ایک سماجی رکن انجا رنگرین لووین نے جب لاغر بچے کو سڑکوں پر خوار ہوتے دیکھا تو اسے اپنے ساتھ لے گئی ، تھوڑی سی توجہ ملنے پر بچہ کھل کھلا اٹھا اور دو ہفتوں میں ہی صحت مند ہو گیا ۔اس ننھے بچے کو صحتیابی کے بعد نیا نام ہوپ دیا گیا ہے ، ہوپ اب اپنے ساتھ اس چلڈرن سنٹر میں موجود دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتا کودتا ہے