counter easy hit

آج رات 2 بجے یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں۔ زاہد مصطفی اعوان

Clock

Clock

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) آج رات 2 بجے یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی جس کی وجہ سے رات 2 بجے خود بخود 3 بج جائیں گے۔

واضح رہے کہ توانائی کی بچت کے لیے مغربی ممالک میں باقاعدگی کے ساتھ یہ عمل مارچ اور اکتوبر کے آخری ہفتہ اتوار کی درمیانی رات کی جاتا ہے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے پہلے دورِ حکومت میں پاکستان میں بھی یہ نظام متعارف کروایا گیا تھا لیکن ملک کے زیادہ تر دیہی علاقوں میں اس پر پوری طرح عمل نہ ہو سکا اور لوگ صوم و صلٰوۃ کے معاملات میں شدید مشکلات کا شکار ہوئے،

اس کے بعد سید یوسف رضاء گیلانی کے دورِ حکومت میں بھی اس نظام کو ازسرِنو بحال کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔