counter easy hit

نمرود دور کا علاقہ، کھنڈرات میں تبدیل

عراق: مشرق وسطی پر 3000 سال قبل حکمرانی کرنے والے نمرود کا علاقہ اورعمارات کی باقیات اب کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ نمرود کے تعمیر کئے گئے ایک اہرام کو بھی داعش کے باغیوں نے بلڈوزر چلا کر تباہ کر دیا ۔

Nimrod's role area, change into ruins

Nimrod’s role area, change into ruins

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس علاقہ میں قائم نمرود دور کے محلات ، مندر، بت اور بادشاہوں کے قطار در قطار بنے مجسمے اب مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں ۔عراقی شہر نما اس علاقہ میں آثار قدیمہ اور تاریخٰ عمارات کی سیکورٹی کیلئے اب کوئی اہلکار تعینات نہیں ہے نمرود دور کا یہ تار یخی علاقہ داعش کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہاں پر موجود آثار مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔ماہرین کے مطابق ملکی معیشت کی صورتحال اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی بحالی کا بھی کوئی امکان نہیں ۔امریکی خبررساں ادارہ کی ٹیم نے اس علاقہ کا دورہ بھی کیا ہے اور تباہ شدہ ان تاریخی آثار قدیمہ کا ٹیم کے ارکان نے بچشم خود نظارہ بھی کیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website