ریاض (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فارمولا ریسنگ کے مقابلے کے دوران ایک نوجوان کے سوال پر جواب دیا کہ آپ جیسی قوم کے ہوتے ہوئے مجھے یا ملک کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ سب کی وجہ سے ہم سب قائم ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق فارمولا ای الدرعیہ کے مقابلے کے دوران جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ایک نوجوان کو شہزادہ سلمان سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ موجودہ حالات اور امریکہ و ترکی کے دباؤ پر آپ پریشان تو نہیں کیا ہمارے ملک کو کوئی خطرہ ہے ؟ جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ جیسے جوانوں اور آپ جیسی عظیم قوم کے ہوتے ہوئے ہمیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ فارمولا ای الدرعیہ مقابلہ گذشتہ روز الریاض میں شروع ہوا جس میں ولی عہد محمد بن سلمان، امارات کے ولی عہد اور کئی اہم شخصیات موجود تھیں ۔سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے زیراہتمام الیکٹرک کاروں کا یہ مقابلہ 13 سے 15 دسمبر کے دوران ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقابلے میں دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے حصہ لیا ۔