کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہنائن زیرو سے گرفتار افراد کراچی کا امن تباہ کرنے کی تقاریر کے سہولت کار تھے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ کے مرکز سے گرفتار افراد کراچی کا امن تباہ کرنے کے لئے نفرت انگیز تقاریر کا اہتمام اور کراچی کاامن تباہ کرنے کی تقاریر کے سہولت کار تھے۔