کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کر لی ہے، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نےڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ سے نائن زیروپرچھاپےکی رپورٹ طلب کی۔
یہ چھاپہ آج صبح رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر مارا تھا۔رینجرز حکام کے مطابق نائن زیرو پر چھاپے میں مبینہ ٹارگٹ کلرز اور سزایافتہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔