counter easy hit

نائن زیرو چھاپے سے متعلق غلط معلومات شہر کا امن متاثر کرنے کی سازش ہے: رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی : رینجرز ذرائع کے مطابق گیارہ مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق سیاسی جماعت کے جاری کردہ اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے شہر کے امن و امان اور شہریوں کو حفاظت کے مسئلے سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔

سندھ رینجرز جلد فیکٹ شیٹ جاری کرے گی جس میں آپریشن سے متعلق مزیر معلومات دی جائیں گی۔

دوسری طرف ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم اس حوالے سے ان کی شکایات جائز اور حقائق پر مبنی ہیں۔ نائن زیر پر چھاپہ کی تحقیقات جوڈیشنل کمیشن سے کرائی جائیں۔