سندھ ہائیکورٹ نے سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی نثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 19 جون تک توسیع کردی۔ نثار مورائی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
نثارمورائی کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نثار مورائی کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور جلد ہی ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ نیب کے مطابق نثار مورائی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ ملزم نے ادارے میں 400 سے زائد ملازمین کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم بھی شامل تھے۔ عدالت نے نثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 19 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔